ووٹ نہ دینے پر لڑکی کے اغواء کا الزام؟ ڈسکہ میں میاں بیوی کا منہ کالا کر کے کھمبے سے باندھ کر تشدد

ووٹ نہ دینے پر لڑکی کے اغواء کا الزام؟ ڈسکہ میں میاں بیوی کا منہ کالا کر کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈسکہ کے نواحی گاؤں میترانوالی میں مشتعل ہجوم نے ووٹ نہ دینے کی پاداش میں گاؤں کی ایک لڑکی کے اغواء میں معاونت کا الزام لگاتے ہوئے میاں بیوی کا منہ کالا کر کے شہر میں گھمانے کے بعد کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے گاؤں میترانوالی میں بااثر افراد نے میاں بیوی کا منہ کا لا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور گاؤں میں چکر لگا کر بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جوڑے کیساتھ نازیبا سلوک اور تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بعد ازاں تھانہ بمبانوالہ کے حوالے کر دیاوزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز میترانوالی کا رہائشی محمد سروراپنی بیوی سمیرا اور بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ گاؤں نے چند بااثر افراد گھر میں داخل ہو ئے اور دونوں میاں بیوی کو تشدد کر تے ہو ئے گھر سے باہر لے آئے چوک میں ان کا منہ کالا کر کے گاؤں کا چکر لگوایا اور دونوں میاں بیوی کو بجلی کے کھمبے کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا بعد میں تھانہ بمبانوالہ پولیس کو بلا کر دونوں میاں بیوی کو ان کے حوالے کر دیا جنہوں نے دونوں میاں بیوی کو بغیر لیڈی پولیس کے رات بھر تھانہ میں رکھا اہل علاقہ نے بتایا کہ سمیرا بی بی کے بھائی نوازش نے شاہد نامی شخص کی لڑکی کوالیکشن سے چند روز قبل اغوا کر لیا تھا جس کی رنجش پر شاہد وغیرہ نے ان کو گھر تشدد کر کے چوک میں لے جا کر کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اہل علاقہ نے بتایا کہ ان کو الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی رنجش پر تشدد کیا گیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے دونوں میاں بیوی کوبعد ازاں تھانہ بمبانوالہ سے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا اور تھانہ بمبانوالہ کو دوپہر تک باہر کا مین گیٹ بند کر کے سیل کر دیا کسی کو بھی اندر نہ دیا دوپہر کے بعد دونوں میاں بیوی کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور تھانہ کا گیٹ کھول دیا بعد ازاں اعلی حکام کے حکم پر تھانہ بمبانوالہ پولیس نے 8ملزمان گوگی ،اسلم ،اویس ،بشارت ،اجو ،شبیر ،ہیرو کے مقدمہ نمبری287/15بجرم 355،536،342،506،354،147،149کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس واقعہ کا وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کو فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے حلقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے فوری کاروائی نہ کی اور یہ واقعہ تھانہ بمبانوالہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے انسانی حقوق کمیٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی کوتاہی کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -