متعدد تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے

متعدد تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے

لاہور(وقائع نگار )ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور حسن مشتاق سکھیرا نے متعدد تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ سب انسپکٹر حماد حسن کو کرپشن کی شکایات پرفوری تبدیل ہیڈ کوارٹر جبکہ سب انسپکٹر خالد محمود کو تھانہ مانگا منڈی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ، انسپکٹر صدیق کو باٹا پور سے انچارج تھانہ نواب ٹاون ، انسپکٹر فیض الرسول کو ہیڈ کوارٹر سے انچارج تھانہ جوہرٹاون ، انسپکٹر سجاد رشید کوجوہرٹاون سے مانگامنڈی انچارج انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ حماد حسن کے بارے میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن کو رپورٹ ملی تھی کہ وہ مختلف مقدمات کی تفتیش میں کرپشن کررہا ہے جبکہ تفتیشی عملہ کوبھی روزانہ اپنی ڈیمانڈ پوری کرنے کا حکم دیتا ہے جس پر ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن نے اس کی رپورٹ سی سی پی اولاہوراور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو بجھوائی تھی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے تبدیل کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی