40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور(وقائع نگار) سول لائن سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 40سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی