صوبائی دارالحکومت میں دھند چھائی رہی،حادثہ میں خاتون جاں بحق
لاہور (وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت میں دھند نے خاتون کی جان لے لی۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ راوی ریان کے قریب گاڑی ایک فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے فوزیہ جاں بحق اور اس کا شوہر نسیم ڈوگر زخمی ہوگیا۔ فیروزوالا میں ویگن اور موٹر سائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے جس سے عابد، عظیم اور ذیشان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیاہے۔