30سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

30سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)اچھرہ کے علاقہ میں30سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق 30سالہ محمد ساجد گزشتہ روز اپنے گھر میں پرُ اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے
پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -