شاہ رخ خان کو جو دل چاہے کہہ سکتی ہوں‘ کاجل
کولکتہ (آئی این پی)اداکارہ کاجل اور شاہ رخ خان کی جوڑی کا شمار بولی ووڈ کی بہترین سمجھی جانے والی جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی پرموشن تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان ان کے بے حد اچھے دوست ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے ایسے دوست ہیں ۔
جنھیں وہ کچھ بھی کہہ سکتی ہیں۔ کاجل نے بتایا کہ ہم دونوں نے کبھی بھی کسی بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔انکا کہنا تھا کہ پانچ سال بعدشاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کا فیصلہ انکا نہیں بلکہ انکی بیٹی کا تھا۔