رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون کی پاکستانی میڈیا سے ممبئی سے براہ راست گفتگو

رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون کی پاکستانی میڈیا سے ممبئی سے براہ راست گفتگو

لاہور(فلم رپورٹر)کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی نئی فلم’’ باجی راؤ مستانی‘‘کی تشہیر کیلئے بھارتی فنکار جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون کی پاکستانی میڈیا سے ممبئی سے براہ راست گفتگو، ویڈیو کانفرنس کا اہتمام آئی ایم جی سی نے کیا۔ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا کہ میرے نانا ، نانی اور دادا، دادی کا تعلق کراچی سے تھا، علی ظفر سمیت میرے کئی جگری دوست لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہتے ہیں بے صبری سے پاکستان جانے کا انتظار کر رہا ہوں۔دپیکا پڈگون نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کی جانب سے ’’ مہا لکشمی‘‘ کا اعزاز میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، ’’ باجی راؤ مستانی‘‘میں بھی یادگار کردار ادا کیا ہے جس کے ہر ڈائیلاگ پر سنیما ہالوں میں سیٹی بجے گی۔ویڈیو نیوز کانفرنس میں اداکارنئیر اعجاز ، گلوکار رفاقت علی خان، فیشن ڈیزائنر بی جی اور اداکارہ قرتہ العین کی بھی شرکت کی۔

۔ بھارتی فنکاروں سے تاثرات شئیر کئے۔رفاقت علی نے ’’ باجی راؤ مستانی‘‘ کا گانا دپیکا پدوکون کو ڈیڈی کیٹ کیا۔ سینئر صحافی طاہر سرور میر نے ویڈیوکانفرنس کی میزبانی کی۔بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی زیر ہدایت بننے والی نئی فلم ’’ باجی راؤ مستانی‘‘اٹھارہ دسمبرکو دنیا بھر کے ساتھ پاکستانی سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے۔ اس میگا بجٹ فلم کو پاکستان میں آئی ایم جی سی کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے جنہوں نے پروموشن کیلئے فلم کی سٹار کاسٹ رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون کی ویڈیو نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس ویڈیو نیوز کانفرنس میں میڈیا کے علاوہ پاکستانی فنکاروں نئیر اعجاز ، گلوکار رفاقت علی خان ، فیشن ڈیزائنر بی جی اور فنکارہ قرتہ العین نے بھی شرکت کی اور بھارتی فنکاروں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ کا

مزید : کلچر