بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
 بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی اور فلمساز ادتیہ چوپڑا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ادیرا رکھ دیا گیا ہے ۔بیٹی کی پیدائش کو رانی مکھر جی نے اپنے لئے خدا کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے۔یش راج پروڈکشن کی طرف سے جاری رانی مکھرجی کے بیان کے مطابق میں اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کی بے حد شکر گزر ہوں جن کی دعاؤں سے خدا نے ہمیں ادیرا کی شکل میں بہترین تحفہ دیا ہے جس سے ہماری زندگی مین ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا ۔اداکاررشی کپور نے رانی مکھر جی اور ادیتیہ چوپڑا کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔

؂

دیتے ہوئے کہا کہ رانی مکھر جی اور ادیتیہ چوپڑا بیٹی کی پیدائش پر فخر محسوس کریں جبکہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی رانی مکھر جی اور ادیتیہ چوپڑا کے ہاں بیٹی ادیر کی پیدائش پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کلچر