سکول میں کھڑے پانی اور سیوریج سسٹم کو فوری طور پر ٹھیککرنے کی ہدایت

سکول میں کھڑے پانی اور سیوریج سسٹم کو فوری طور پر ٹھیککرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ٰ ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے چو نگی امر سدھو میں واقع گورنمنٹ سکول میں ناقص سیوریج سسٹم اور کھڑے گندے پانی کے حوالے سے شائع ہو نے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے گذشتہ رات کو ہی واسا،ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سکول میں کھڑے پانی اور سیوریج سسٹم کو فوری طور پر ٹھیک کریں۔


ڈی سی او لاہور کی اس ہدایت کے بعد واسا، ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیموں نے رات بھر کام کر کے اکٹھے ہونے والے سیوریج کے پانی کو ختم کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ پانی اکٹھا ہونے کی وجہ پائپ لائن کا خراب ہونا تھا جس کو رات کو ٹھیک کر دیا گیا ہے اوراس وقت موقع پر بالکل صفائی ستھرائی ہے اور طلبا کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہے۔