انڈس کنسورشیم اور آکسفیم نوویب کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر سیمینار

انڈس کنسورشیم اور آکسفیم نوویب کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر سیمینار

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام انڈس کنسورشیم اور آکسفیم نوویب کے اشتراک سے خوراک کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر سیمینار اور گرو فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فیسٹول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، یونیورسٹی لاء کالج پرنسپل ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، انڈس کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر حسین جواد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گرو فیسٹول کے سلسلے میں سلسلے میں کالج کے لان میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور مختلف کمپنیوں نے خوراک کی کمی سے نبٹنے اور ، ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے اثرات سے آگاہی کے لئے سٹالز لگا رکھے تھے

جبکہ کالج کے طلباء و طالبات نے پانی اور مختلف استعمال شدہ اشیاء کو دوبارہ استعمال کئے جانے سے متعلق ماڈلز بنا کر ان کی نمائش کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کالج کے طلباء و طالبات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے فصلوں اور ماحول پر اثرات پر ڈرامہ پیش کیا اور کسان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے بہترین فیسٹول کے انعقاد پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ فیسٹول میں موضوع کی مناسبت سے مضمون نویسی، کھانا پکانے، ماڈل بنانے،پوسٹر بنانے اور تقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4