جنرل ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو تنخواہ 20 دسمبر سے قبل ادا کر دی جائے گی،پروفیسر خالد

جنرل ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو تنخواہ 20 دسمبر سے قبل ادا کر دی جائے ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ 20 دسمبر سے قبل ادا کر دی جائے گی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار کرسمس کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منا سکیں۔ پرنسپل پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لیے ادارے میں کرسمس کیک بھی کاٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی پرنسپل کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے نرسنگ طالبات کو ماہانہ وظیفہ 20 دسمبر سے پہلے ادا کر دیا جائے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے والا مسیحی برادری کا یہ طبقہ اپنا تہوار جوش و خروش سے منا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4