سانحہسندر ، جاں بحق عرفان کی بیوہ کو آشیانہ ہا ؤسنگ سکیم میں گھر کاالاٹمنٹ لیٹردیدیا گیا

سانحہسندر ، جاں بحق عرفان کی بیوہ کو آشیانہ ہا ؤسنگ سکیم میں گھر کاالاٹمنٹ ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ٰ )ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے سندر فیکٹری حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے مزدور عرفان کی بیوہ کو آشیانہ ہا ؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ پر گھر کی چا بی اور الاٹمنٹ لیٹر دیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی مو جود تھے۔

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ سانحہ سندر حادثہ کے بعد ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے اس بات کا تعین کیا کہ جاں بحق ہو نیوالے کن مزدوروں کے پاس اپنے گھر نہ تھے کمیٹی کی سفارشات پر چھ مزدوروں کی بیواؤں کو گھر الاٹ کر نے کا فیصلہ کیا گیا جس میں لا ہور کی صرف ایک فیملی تھی۔آج ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان اور زعیم حسین قادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محمد عرفان کی بیوہ کو گھر کی چا بی اور الاٹمنٹ لیٹر دیا۔محمد عرفان کی بیوہ نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4