ڈپٹی میئر بن کر شہر کی تقدیر بدل دینگے:چوہدری محمد حسن طارق

ڈپٹی میئر بن کر شہر کی تقدیر بدل دینگے:چوہدری محمد حسن طارق

لاہور(انٹرویو ، شہزاد ملک )ڈپٹی میئر بن کر شہر لاہور کی تقدیر بد ل دیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوا ر ڈپٹی میئر چودھری حسن طارق اعوان نے روزنامہ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے ہر دلعزیز سیاسی سماجی اور کاروباری گھرانے کا چشم و چراغ ہوں، مسلم لیگ (ن)کیلئے گراں قدر خدمات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،پیدائشی مسلم لیگی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف ،محمد شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز شریف ،سہیل شوکت بٹ،ملک پرویز سمیت قائدین کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیرو ترقی اور جمہوریت کی بحالی و استحکام کیلئے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم ہمیشہ سر بلند رکھا،اپنے بھائی سہیل شوکت بٹ کی سربراہی میں سرحدی علاقہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹو ں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے عزیز بھٹی ٹاؤن واہگہ ٹاؤن سے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا ۔انہوں نے کہاہمارا خاندان عوام کی بے لوث خدمت اور پارٹی کیلئے نمایاں خدمات پر مسلم لیگ نے کے قائدین اور عوام کا بھرپور اعتمادحاصل کئے ہوئے ہے( ن )لیگی کارکنوں اور عوام کی ترجمانی کرنیوالے ہر دل عزیز لیگی رہنماء اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے ڈپٹی میئر کے مظبوط امیدوار چوہدری محمد حسن طارق اعوان نے مزید کہا کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کی کامیابی بھی میاں شہباز شریف کی شب و روز کی محنت، اوصاف حمیدہ اور سرپرستی کا ثمر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4