حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی

حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عامر شہباز میر نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2بچے باپ کی تحویل سے برآمد کرکے درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں خاتون فاطمہ بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اپنے شوہر عمران فیاض سے گھریلو ناچاقی کی بناء پر سائلہ اپنے والدین کے گھر واقع واپڈا ٹاؤن چلی گئی تھی ،اس کے شوہر نے 3دسمبر کو گھر میں گھس کر اس کے 2بچے 7سالہ خدیجہ عمران اوراڑھائی سالہ زینب عمران کو زبردستی چھین کرلیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4