معذورشخص محمد امجد کو جہاز سے اتارنے پر پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب

معذورشخص محمد امجد کو جہاز سے اتارنے پر پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے معذورشخص محمد امجد کو جہاز سے اتارنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو آئندہ ہفتے جواب کے لئے طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں درخواست گزارمحمد امجد نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف 10کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ لاہور سے سعودی عرب جا رہا تھا کہ اس کو لاہور ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی کے عملے کے ارکان نے جہاز میں سوار نہ ہونے دیا اور جہاز سے یہ کہہ کر اتار دیا کہ آپ اکیلے سفر نہیں کرسکتے جبکہ وہ اکثر اوقات ریاض سے پاکستان اور لاہور سے ریاض آتا جاتا ہے اسے جہاز سے اتار کر عملے نے ذہنی اذیت پہنچائی اور اس کا وقت الگ ضائع کرایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4