قبرستان مسمار کرکے دو کنال جگہ کا کیس ، ڈی ایچ اے کے سیکرٹری کے وارنٹ جاری

قبرستان مسمار کرکے دو کنال جگہ کا کیس ، ڈی ایچ اے کے سیکرٹری کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج مطیع الرحمن نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں16 کنال کے قبرستان کو مسمار کرکے دو کنال کی جگہ کرنے کے کیس میں پیش نہ ہونے پر ڈی ایچ اے کے سیکرٹری اور پرائیوٹ شخص مدثرکے بلاضمانت وارنت گرفتاری جاری کردیے عدالت نے کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں محمد کاشف نے اپنے وکیل شہزاد احمد بریال کی وساطت سے ڈی ایچ اے فیز6 کے سیکرٹری اور مدثرنامی شخص کے خلاف دعوے دائر کررکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کا گھرقبرستان کے قریب ہے جہاں پر مدثر نامی شخص نے ڈی ایچ اے کے سیکرٹری کے ساتھ مل کر قبرستان کی سولہ کنال کی جگہ پر قبضہ کرلیا اور دو کنال جگہ قبرستان کے لیے چھوڑ دی قبضے کے دوران اس کا گھر بھی مسمار کردیا گیا۔