دوہرے قتل کیس میں 2 ملزمان بری

دوہرے قتل کیس میں 2 ملزمان بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے دوہرے قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان خرم گجر اور مدثر گجر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ دونوں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا عدالت میں چالان آنے پر ملزمان پر استغاثہ جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو بری کردیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے معمولی جھگڑے پر مخالف فریق کے ٹیپو اوراس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4