کسان پیکج کی غیر منصفانہ تقسیم کے حقائق جلد قوم کے سامنے لائیں گے،جمشید چیمہ

کسان پیکج کی غیر منصفانہ تقسیم کے حقائق جلد قوم کے سامنے لائیں گے،جمشید چیمہ

لاہور ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب نے کہا ہے کہ کسان پیکج کے تحت341ارب کے اعلان کے برعکس صرف 100 ارب مختص کرنے اور غیر منصفانہ تقسیم کے حقائق جلد قوم کے سامنے لائیں گے ،حکومت کو زراعت کی ترقی اور استحصال کا شکار کسان سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ حکومت کے کسان دشمن اقدامات سے یہ شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے کسانوں کے حقوق کیلئے کنونشنز کے انعقاد کے بعد حکومت کو ہوش آیا لیکن مشکلات کا شکار کسانوں کو بلا تفریق ریلیف دینے کی بجائے اس میں بھی سیاسی بندر بانٹ کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4