عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے نرخ کم کئے جائیں،ثمینہ گھرکی

عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے نرخ کم کئے جائیں،ثمینہ ...

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں لیکن حکومت عوام کو زرا سا بھی ریلیف دینے کو تیار نہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا عوام کو مزید لوٹنے کے نت نئے پروگرام بنا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی ہے اسی کے تناسب سے کمی کی جائے۔

ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے گیس کے نرخوں میں بھی اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے غیر ضروری اور مہنگے ترین منصوبوں پر قوم کا سرمایہ ضائع کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے کیا اس میں سے کوئی ایک وعدہ بھی پورا کیا ہے عوام کو حکومت سے اس بات کا جواب چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4