معاشرے میں تمام برائیوں کی جڑ کرپشن ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹانک

معاشرے میں تمام برائیوں کی جڑ کرپشن ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹانک

ٹانک(بیورورپورٹ)کرپشن ایک لعنت ہے جو ناسور کی صورت میں ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے معاشرے میں تمام برائیوں کی جڑ کرپشن ہی سے ہے جس کے خلاف جہاد کرنا سول سوسائٹی پر فرض ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نصلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ دے سکیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک حبیب اللہ وزیر،ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی،سرکل آفسیر اینٹی کرپشن صدیق اللہ اور دیگر نے عالمی یوم کرپشن ڈے کے موقع پر ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں نے ضلعی بھر سے تعلق رکھنے سرکاری محکموں کے افسران ، ضلع نائب ناظم آفتاب احمد بلوچ ،منتخب بلدیاتی نمائندوں،سول سو سائٹی کے افراد ،معرزین شہر، مقامی صحافیوں ،سیاسی جماعتوں کے قائدین ،ٹانک کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ آج کے دن کو عالمی یوم کرپشن کے طور پر منایا جا رہا ہے اور اس سیمینار کا معقصد سول سوسائٹی میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن اورکمیشن ایک مہذب معاشرہ میں گالی کے طور جانے جاتے ہیں لیکن بدقستی سے اب یہ الفاظ ہمارے معاشرے میں ایک ناسور کی شکل اختیار کر گئے ہیں جس کی وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں تمام برائیوں کی جڑ کرپشن ہے اور کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا ہے جب تک وہ کرپشن سے پاک نہ ہو کرپشن کی لعنت ہمارے ملک کی بنیادوں کھو کھلا بنا رہی ہے جس کے خلاف ہم سب کو متحد ہو کر جہاد کرنا پڑے گاتاکہ ہم اپنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا ہونے سے بچا سکیں تقریب کے اختتام پر ضلع ناظم ڈپٹی کمشنر نے کرپشن کے خلاف اچھی تقا ریر اور نغمے پڑھنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کئے

مزید : پشاورصفحہ آخر