ششما سوراج کی پاکستان آمد، برف پگھل سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

ششما سوراج کی پاکستان آمد، برف پگھل سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہبھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اچھی پیش رفت ہے۔ برف پگھل سکتی ہے۔ کشمیر‘ سیاچن‘ سرکریک کے معاملات کے علاوہ دیگر معاملات ثانوی ہیں۔ ہمارے دور میں وزیراعظم من موہن سنگھ سے کشمیر‘ سیاچن‘ سرکریک پر بات ہوئی تھی۔ ہمارا فوکس کابل بھی ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی پاکستان آمد بھی اچھی پیش رفت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے اس کے پابند ہیں۔ سندھ اسمبلی رینجرز کے اختیار میں توسیع دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی تحقیقات مکمل ہو کر عدالت میں پیش نہیں کی جاتی اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتا وہ ابھی ملزم ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر مقدمہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو قانونی تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی نجکاری کی نہیں تھی۔

یوسف رضا

مزید : راولپنڈی صفحہ اول