بٹ خیلہ ،گاؤں کوٹ اور خانوڑے کے عوام میں خونریز تصادم کا خطرہ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈایجنسی گاؤں کوٹ اورخانوڑے کے عوام کے درمیان خونریزتصادم کاخطرہ مالاکنڈانتظامیہ کی یکرفہ کاروائی سے ان کی موجودگی میں خانوڑی جانے والے روڈ میں دوکلومیٹرروڈ کوکھنڈرکے حفاظتی دیوارکوگرادیاگیاجبکہ بجلی کے لائن بھی کاٹ کرکے علاقہ خانوڑی کوتاریکی میں ڈوب گیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورمیجرجنرل مالاکنڈڈویژن نوٹس لیکرمالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ صوبیدارمیجراوراے سی بٹ خیلہ کے خلاف کاروائی کرکے یہاں سے تبدیل کیاجائے اورکوٹ سے خانوڑی جانے والے روڈ پاک فوج کی نگرانی میں تعمیرکیاجائے ان خیالات کااظہارگاؤں خانوڑی کے مشران حاجی غنی رحمان ،نوازخان ،عمرخطاب اورعزیزمحمدنے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گاؤں خانوڑے روڈ کیلئے 36کروڑروپے منظورکی گئی ہے جس میں ایک کروڑروپے کی لاگت سے روڈ تعمیربھی ہوئی ہے مگرمالاکنڈانتظامیہ کی موجودگی میں گاؤں کوٹ کے چندشرپسندعناصرنے زیرتعمیرروڈ کوکھڈے کرکے دوکلومیٹرروڈ کے حفاظتی دیوارکوبھی گرادیاگیاہے اوربجلی کے لائن بھی کاٹ دی گئی ہے جس کی و جہ سے گاؤں خانوڑے تاریکی میں ڈوب گیاہے اورامن امان کی ناقص صورتحال کی وجہ سے وہاں کے لوگوں گھروں میں پھنس گئے ہیں انہوں نے کہاکہ مالاکنڈانتظامیہ نے ان کے خلاف کاروائی تودرکنارالٹاہمارے لوگوں کوگرفتارکیاہے جس میں ایک اٹھویں جماعت کاطالب علم بھی شامل ہے جوجماعت ہشتم کے پیپرسے بھی محروم رہ گیا اوران کاایک سال ضائع ہوگیاہے انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورآرمی مالاکنڈڈویژن کے میجرجنرل سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ مالاکنڈلیویزکے کمانڈنٹ علی عباس خان اے سی اشفاق خان اورصوبیدارمیجرکے خلاف قانونی کاروائی کرکے یہاں سے تبدیل کیاجائے اور پاک فوج کے نگرانی میں کوٹ خانوڑے روڈ کوتعمیرکیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم حصول انصاف کیلئے عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔