جمرود ،پولیٹیکل انتظامیہ کی کامیاب کارروائی ، ڈرائیور گرفتار

جمرود ،پولیٹیکل انتظامیہ کی کامیاب کارروائی ، ڈرائیور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی بیوروروپورٹ)جمرود پولٹیکل انتظامیہ کی کا میاب کاروائی, ڈمپرٹرک میں انوکھے طریقے سے ریت کے نیچے افغانستان کو گا ئے اور بھینسوں کی سمگلنگ کی کو شش ناکا م بنا دی ڈمپر ڈرائیو کو گر فتارکرکے مزید تفتیش کیلئے جمرود حوالات میں بند کر دئیے،سر کا ری ذرائع سرکاری زرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں خفیہ اطلاع پر تحصیلدار جمرود اور لائن افیسر نواب شاہ افریدی کے نگرانی میں جمرود وازیر ڈھنڈ میں ناکہ بندی کر لی جہاں پر پشاور کی طرف سے انے والی ڈمپر ٹرک نمبر 031لسبیلہ کو روکا جو کہ بظاہر اوپر ریت سے بھری ہوئی تھی جبکہ ڈمپرگا ڑی کے نیچے بہت مہارت کے ساتھ گائے اور بھنسیں چھپائی گئی تھی خاصہ دار فورس اہلکاروں نے گاڑی اور ڈرئیور کو حراست میں لیکر جمرود تحصیل منتقل کر دیاجہاں پر ریت کے نیچے سے گا ئے اور بھینسیں نکال کر اپنے تحویل میں لے لئے اے پی اے جمرود سیف الاسلام نے میڈیا کو بتا یا کہ کہ سمگل کی جانے والہ مال مویشی کو حکومت نے ضبط کر لیا اوربولی کیلئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا جو زیادہ بولی دینے والہ کو دی جائے اور حاصل ہونے والہ رقم قومی خزانے میں جمع کر دی جائے گی تحصیلدار عصمت اللہ وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جانور افغانستان سمگل کئے جاتے تھے جو کہ ہمارے فورس کے لائن آفیسر نواب شاہ افریدی نے اس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے جو کہ ایک انوکے طریقے سے کر رہے تھے اس طرح سمگلنگ جانوروں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے ۔۔