نوشہرہ ،چوروں کیخلاف کامیاب کارروائی 2 رکنی افغان گروہ گرفتار

نوشہرہ ،چوروں کیخلاف کامیاب کارروائی 2 رکنی افغان گروہ گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) اضاخیل پولیس کی چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی،2رُکنی افغان گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق:۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ واحد محمود نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چوروں کی گرفتار ی کی کوشش تیز کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی عدنان اعظم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او حفیظ الرحمن اورSI آفیسرعبدالولی خان پر مشتمل ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت اور کوشش کے بعد ملزمان عبدالاحد عرف عبداللہ عرف چترالے ،معراج ولد زاز محمد سکنہ افغانستان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے موٹر سائیکل،3عدد ایل سی ڈی،1 عدد ٹی وی،5 عدد استریاں،۱ عدد واشنگ مشین،4عدد کمبل،4 عدد ریسیور،3عدد سٹبلائزر،1 عددUPS،3عدد بیگ مردانہ و زنانہ کپڑوں سے بھرے ہوئے،لاتعداد برتن اور دیگر مختلف الیکٹرانک سامان برآمد ہوا وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دوسرے آوزار بھی پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیے اسکے علاوہ ملزمان نوشہرہ کلاں،پبی اور اضاخیل پولیس کو متعدد وارادتوں میں مطلوب تھے ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اُن مقامات کی نشاندہی کرادی جہاں جہاں چوری کر چُکے ہیں جبکہ مذید تفتیش جاری ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر