میونسپل نظام میں کونسل سیکرٹریز کا کردار اہم ہے ،سردار الملک

میونسپل نظام میں کونسل سیکرٹریز کا کردار اہم ہے ،سردار الملک

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ ) اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملاکنڈ سردارالملک نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں ویلج کو نسل سیکر ٹریز کا کردار و ذمہ داری انتہائی اہم ہے اور ان کے بغیر ضلعی حکومتیں اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔سیکرٹریزکے تمام جائز مطالبات سروس سٹرکچر ٹائم سکیل اور اپگریڈیشن کی منظوری وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ وہ سازگار ماحول میں اپنے فرائض پورے کریں اور عوام کوریلیف مل سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل ویلج کونسل سیکر ٹریز ایسو سی ایشن ملاکنڈ کی جانب سے سیکر ٹری قاضی انعام الحق کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے بطور مہمان خصو صی خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرملک اسماعیل فضل حسین قا ضی جمیل اور انعام الحق نے بھی تقریب سے خطاب کیااور صو بے بھر کی ویلج کونسل سیکر ٹریزکے مسائل کے حل اور فلاح و بہبودکیلئے بھرپور جدوجہد کر نے پرصو بائی صدر امجد علی اور جنرل سیکر ٹری شاہین اکبرکو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر