نوشہرہ ،کار سرکار میں مداخلت پر 3 جعلی صحافی گرفتار

نوشہرہ ،کار سرکار میں مداخلت پر 3 جعلی صحافی گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر میں کارسرکاری میں مداخلت ،گالم گلوچ اور بلیک میلنگ پر تین جعلی صحافی گرفتار تینوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفیش شروع کردی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم کے دفتر سے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کو تحریری طورپر اطلاع ملی کہ تین افراد جو خود کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز ظاہرکررہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں عملے سے تلخ کلامی گالم گلوچ اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اس اطلاع پر نوشہرہ کینٹ پولیس نے موقع پرپہنچ کر تینوں افراد کو موقع پر حراست لیکر تحقیقات ہونے پر گرفتار جعلی صحافی نکلے گرفتار ہونے والوں میں زاہیب الدین حیدر ولد رسول خان سکنہ کاکاصاحب، فرحت شاہ ولد خائستہ گل سکنہ لیبر کالونی اکوڑہ خٹک، سردار خان ولد عبدالستار خٹک کے خلاف دفعہ 186، 506، 500کے تحت مقدمات درج کرکے جیل بھیج دئیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر