شانگلہ کے زلزلہ متاثرین کی مقدور بھر خدمت کرینگے ،ڈی سی

شانگلہ کے زلزلہ متاثرین کی مقدور بھر خدمت کرینگے ،ڈی سی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن نے کہا ہے کہ شانگلہ میں زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بچوں کی تعلیم و تدریس میں کوئی کمی نہیں انی چاہئے کیونکہ حکومت ان سکولوں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹینٹ فراہم کررہی ہے تاکہ بچے موسم کی شدت سے متاثر نہ ہوں ۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ملک خیل کوٹکے شانگلہ میں زلزلہ سے متاثر سکولوں کو ٹینٹس فراہم کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان ، ا ے ڈی او پی اینڈ ڈی اورنگزیب خلیل، اختر نعیم ، انچارج پرنسپل ہمایون خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہلپ ان نیڈ منظور عالم اور دیگر نے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے کہا ہمارے تعلیمی اداروں سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اور ہم نے حالات کو نہیں دیکھنا ہے بلکہ حالات کا مقابلہ کر کے بچوں کو پڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا اللہ اور رسول کے نزد ہم نے بچوں کی ٹھیک ٹھیک تربیت کر نی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے تعلیمی اداروں کو جو نقصان زلزلہ میں پہنچا ہے صوبائی حکومت اس کا ازالہ کریگی۔ تاہم اساتذہ کو بھی اپنا فرض پورا کرنا چاہئے اور مشنری جذبہ سے بچوں کی تعلیم تربیت کر کے انہیں آج کے جدید دور کیلئے تیار کر نا چاہءئے۔ انہوں نے کہا کو ئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور ہمارا ٹارگٹ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں مانیٹرنگ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کی سخت پالیسی کی وجہ سے بہتری اچکی ہے اور مزید بہتری ائیگی مگر ہم نے یہ بہتری خود لانی چاہئے اور ہم نے اللہ سے ڈر کر اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ سکولوں میں یہ ٹینٹ فوری طور پر لگائی جائے اور بچوں کو سخت سردی سے بچاکر تعلیمی عمل کو جاری رکھیں۔تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں زلزلہ سے کا فی سکول متاثر ہوچکے ہیں ۔ جنہیں آج ڈائریکٹر ایجوکیشن ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن خان اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کی انتھک کوششوں سے آج ٹینٹ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں سردی انتہائی عروج پر ہے اور سکول بلڈنگزگر جانے کی وجہ سے طلباء اور طالبات کھلے اسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر نے پر مجبور تھے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ فور ی طور پر یہ ٹینٹ نصب کرکے بچوں کو سر کا سایہ فراہم کریں اور پیشہ ورانہ جذبہ سے کام کرکے ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی سامنے نہ انے دیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ سعادت حسن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران مردانہ و زنانہ کے ہمراہ سکولوں کے اساتذہ کو ٹینٹس حوالے کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر