گورنمنٹ ڈگری کالج لوند خوڑ میں عمران شہید فیڈریشن کی تنظیم نو مکمل

گورنمنٹ ڈگری کالج لوند خوڑ میں عمران شہید فیڈریشن کی تنظیم نو مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج لوند خوڑ میں عمران شہید فیڈریشن کی تنظیم نو مکمل ہوگئی واجد علی صدرجبکہ مسعود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج لوند خوڑ میں عمران شہید فیڈریشن کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی شہید ایم پی اے عمران مہمنداور ایم پی اے جمشید خان مہمند کے بھائی ستار خان مہمند تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں حمید صافی ،حاجی خان محمد، ناظم محمد اکبر ،عثمان کامل بھی موجود تھے تقریب سے مہمان خصوصی ستار خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف تعلیم کے حصول پر خرچ کریں تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ناممکن ہے آپ ہمارے آنے والے تابناک مستقبل کے چراغ ہیں آپ سے ہمیں اور آپ کے والدین کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں اس لئے پہلی فرصت میں آپ لوگ جدید تعلیم حاصل کریں تعلیم کے بعد آپ کے لئے زندگی کے تمام شعبے کھلے ہیں آپ جس بھی شعبہ میں جانا چاہتے ہیں آپ جائیں سیاست میں بھی آپ لوگ آگے آئیں گے اس موقع پر عمران شہید فیڈریشن کے انتخابات بھی مکمل ہوگئے جس میں متفقہ طور پر واجد علی کو صدر ، ذیشان نائب صدر، فواد سینئر نائب صدر، سمیع خان نائب صدر دوم جبکہ مسعود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے مہمان خصوصی ستار خان مہمند نے عمران شہید فیڈریشن کے اراکین کے ٹورکے لئے 50ہزار روپے جبکہ کالج کے دیگر تمام فیڈریشنوں کے لئے 20,20ہزار روپے اور غریب طلباء کو موقع پر 50ہزار روپے دئیے