تمام سرکاری محکمے اپنی کام ایمانداری سے کریں،شہاب علی شاہ

تمام سرکاری محکمے اپنی کام ایمانداری سے کریں،شہاب علی شاہ

خیبر ایجنسی (بیو رورپورٹ ) جمرود جرگہ ہال میں پولیٹیکل انتظامیہ نے انٹی کرپشن ڈے منایا تمام سرکاری محکمے اپنی کام ایمانداری سے کریں ۔خیبر ایجنسی سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے عوام تعاون کریں خاصہ دار بھی اپنا قبلہ درست کریں ،کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرینگے ۔شہاب علی شاہ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے مرکزی تحصیل جمرود میں انٹی کرپشن کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ ۔اسسٹنٹ پولٰٹیکل ایجنٹ سیف الاسلام ،تحصیلدار جمرود عصمت اللہ وزیر کے علاوہ قومی سر کردہ مشران ملک صلاح الدین،ملک زین گل،ملک اسماعیل،ملک شجاع الدین،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدلروف،اور مختلف سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں سکول کے طلباء نے کرپشن کے موزو پر تقرریں کئے ،پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے اپنے تقریب میں کہا کہ خیبر ایجنسی کو کرپشن سے پاک کرینگے انہوں نے سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کردی کہ اپنا کام شفافیت کیساتھ ایمانداری کیساتھ کریں کرپشن کا خاتمہ یقینی کریں علاقے کے بزگوں کی خدمت کرو معاشرے سے کرپشن کے جڑ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا عہد کریں علاقے کے عوام بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں تو بہت جلد خیبر ایجنسی کو اس ناسور کرپشن سے پاک کرینگے انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے شہاب علی شاہ نے سکول کے سٹاف اور تقریر کرنے والے طلباء کو ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور خیبر ایجنسی میں پہلے نمبر پر آنے والا اور دوسرے نمبر آنے ولاے طلباء کو بھی ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا بہترین پاسنگ اوٹ پاریٹ کرنے پر محمد شعیپ خان کو بھی ایک لاکھ روپے کا نقعد اعلان کیا ایجنسی ایجوکیشن آفیسر عبدلروف افریدی نے بھی خطاب کیا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر