فلاحی تنظیم مردان وال خلق کا قافلہ شانگلہ پہنچ گیا

فلاحی تنظیم مردان وال خلق کا قافلہ شانگلہ پہنچ گیا

بخشالی (نمائندہ پاکستان) فلاحی تنظیم مردان وال خلق کا قافلہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی سامان لیکر شانگلہ پہنچ گیا، امدادی سامان کے پیکچ میں گرم کپڑے، چادریں، سویٹر سمیت سردی کے بچاؤ کا سامان شامل ہے، تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے غیرسیاسی و فلاحی تنظیم مردان وال خلق کا پہلا قافلہ 80خاندانوں کیلئے سردی سے بچنے کا سامان لیکر شانگلہ پہنچ گیا ہے،، امدادی سامان کے پیکچ میں گرم کپڑے، چادریں، سویٹر سمیت سردی کے بچاؤ کا سامان شامل ہے، تنظیم مردان وال خلق کے شعیب اختر ایڈووکیٹ، حامد ماندوری، ذیشان ماندوری ، سید ظفر بخاری ، اعجاز ودیگر بھی امدادی سامان کے ہمراہ شانگلہ گئے، زلزلہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے مردان وال خلق کے سینئر رکن حسیب باچا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مردان وال خلق غیرسیاسی و غیر منافع بخش فلاحی تنظیم ہے جس کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ کئی سال سے فلاحی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، شانگلہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بھی اپنی مدد آپ کے تحت جمع کیا گیا، تاہم سامان کی ترسیل کیلئے ڈی سی مردان سے تعاؤن کی درخواست کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، جس کے بعد تحصیل نائب ناظم ایوب خان نے سامان کی ترسیل کیلئے ہماری معاؤنت فرمائی جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر