پٹوار ی اورپولیس قوم کے مال وجان کے محافظ ہیں ،ناظم جمیل

پٹوار ی اورپولیس قوم کے مال وجان کے محافظ ہیں ،ناظم جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی ( نمائیندہ پاکستان) امن کمیٹی کے چیرمین اور ویلج کونسل میاں عیسیٰ لوند خوڑ ناظم جمیل خان نے کہا ہے کہ پولیس اور پٹواری قوم کے جان ومال کے مخافظ ہوتے ہیں اور نہ کہ قبضہ ما فیہا کے الہ کار بنے غریب کاشتکاروں کے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کی پش پناہی سے باز اجائیں بوگساور دھوکہ دہی سے کاشتکاروں کے گرداوریوں کو منتقل کرنا ظلم ہیں اگر لوندخوڑ پولیس اور پٹواریوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور غیر قانونی حرکات سے باز نہ ائیں تو امن کمیٹی اور علاقہ بھر کے عوام اپنے بچوں سمیت پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا اور خود سوزی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہارلوند خوڑ جنگہ میں حجرہ طارق محمود نظر خان کلے میں آمن کمیٹی کے ارکان اور کاشتکاروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا۔جس سے آمن کمیٹی کے صدر ربنواز خان،مزدور کسان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری فیض الرحمان،ضلعی کونسلر حاجی سجاد خان میا عیسٰی،طارق محمودخان،امتیاز خان،زاکر خان،وارث خان آمیراور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور کاشتکاری کر رہے ہیں لیکن بعض قبضہ مافیہا غیر قانونی طور پر ہمار ی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور علاقہ پولیس اور پٹواری ملی بھگت سے ہمارے زمینوں کی کاغذات اور گرداوریوں کو اپنے نام منتقل کرنے کے درپے ہیں اورپولیس قبضہ مافیہا کی کے شرارت پر ہمیں بے جاتنگ اور گرفتار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس اور پٹواری سرکاری ملازم ہوتے ہیں لیکن علاقہ لوندخوڑ کے پٹواری اور پولیس ان کے الہ کار بنے ہوے ہیں انہوں نے چیف جسٹساف پاکستان،قومی احتساب بیورو،اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک سے اپیل کی ہے کہ ائے روز علاقہ جنگالوندخوڑ کے غریب کاشتکاروں اور کسانوں پر ظلم بند کیا جائے اور ان کی غیر قانونی گرفتاریاں بند کر دیں ورنہ علاقے بھر کے کاشتکار اپنے بچوں سمیت پارلیمنٹ ہاوس اسلام اباد میں دھرنا دیکر خود سوزی سے بھی دریغ نہیں کریں گے