بچوں کو قانونی تحفظ اولین ذمہ داری ہے ،وقار احمد

بچوں کو قانونی تحفظ اولین ذمہ داری ہے ،وقار احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ ) بچوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ 18سال سے کم عمر بچوں کی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بچوں کی تحفظ کیلئے ضلع بھر میں کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ کم عمری کی شادی ، جسمانی سزا ، غیر قانونی حراست ، بچوں کی فروخت سمیت دیگر امور میں بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی آ فیسر چائلڈ پروٹیکشن وقار احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اانھوں نے کہا کہ 2010میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت KPK کے تمام اضلاع میں بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر دفاتر قائم کئے اور اسی قانون کے تحت بچوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے او ر اسی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے 18سال سے کم عمر بچوں کی تحفظ کیلئے تمام قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادی ، جسمانی تشدد ، غیر قانونی حراست ، بچوں کی فروخت سمیت دیگر معاملات میں بچوں کی یقینی تحفظ کی خاطر ضلع بھر میں کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو اپنے اپنے حدود کے اندر بچوں کے متعلق مسائل سے بروقت آگاہی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔چائلڈ پروٹیکشن متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہ کر اور ٹیکنیکل سٹاف قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے تما م وسائل برو ئے کار لاتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے بگاڑ ختم کرنے میں میڈیا کا رول نہایت اہم ہے اور چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے میڈیا ضلع بھر میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہا ہے۔ آخر میں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں سے متعلق کسی بھی مسئلے پر ہمارے ہیلپ لائن 1122 پر ڈائریکٹ رابطہ کریں ۔