ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دورا ن زلزلے کے جھٹکے ، شرکاء کی خطے کی سلامتی کیلئے مشترکہ دعا

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دورا ن زلزلے کے جھٹکے ، شرکاء کی خطے کی سلامتی ...

اسلام آباد(آن لائن)’’ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس ‘‘ کے دوران زلزلے کے جھٹکے ، شرکاء کی خطے کی سلامتی کیلئے مشترکہ دعا۔تفصیلات کے مطابق ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں درجنوں غیر ملکی مہمانوں کی شرکت کے دوران کراچی کے ساحل سمندر پر زلزلے کے جھٹکے ، سمندر کی لہریں مضطرب ہوئیں تو اس دوران کانفرنس کے شرکاء کو زلزلہ کی اطلاع دی گئی تو وہ انہوں نے مجموعی طور پر پورے خطے کے امن و سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے کے لئے کی جانیوالی تمام تر کوششوں کو خلوص دل سے سرانجام دیں گے ۔واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکے جب محسوس ہوئے تو اس وقت ترک وزیرخارجہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے تو ترک وزیرخارجہ کی استدعا پر ہی تمام مہمانان گرامی نے مشترکہ دعا کی ۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید : کراچی صفحہ اول