ابراہیم حیدری سے کالعدم تنظیم کے 7کارندے گرفتار

ابراہیم حیدری سے کالعدم تنظیم کے 7کارندے گرفتار
  1. کراچی (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے کرایچ کے علاقے ابراہیم حیدری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7مبینہ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن آپریشن ونگ نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7کارندوں شاہد حسن ولد علی احمد ،ایران الدین ولد عبدالقدیم ،ذین الدین ولد عبدالقدیم ،محمد عثمان ولد سعید عالم ،منور گل ولد فضل جلال ،محمد اسلم ولد محمدعثمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رپیٹر اور6ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کراچی میں دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ۔دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی ۔ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی گارڈن میں غیر قانونی اسلحہ ایکٹ ،پولیس مقابلہ ،بھتہ خوری اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول