ڈاکٹر فاروق ستار ،نسرین جلیل اور وسیم اختر لندن روانہ

ڈاکٹر فاروق ستار ،نسرین جلیل اور وسیم اختر لندن روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،نسرین جلیل اور وسیم اختر بدھ کو لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق ستار دیگر رہنماؤں کے ساتھ لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں کراچی اور حیدرآباد کے آئندہ میئرز کے ناموں پر غور کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا نام ڈاکٹر عاصم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی اار میں شامل ہے اور ان کا نام کراچی کے میئر کے لیے بھی گردش کررہا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول