ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بدھ 9دسمبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم شہداء ‘‘ روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ مناکر حق پرستی کی جدوجہد میں شہیدہونیوالے کارکنان ، ذمہ داران، ہمدردوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کے تمام تنظیمی دفاتر پرفاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں شہداء کے بلند درجات کیلئے دعائیں بھی کی گئیں ۔اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہواجہاں بعد نماز ظہر تا مغرب شرکاء نے قرآن خوانی کی اور مختلف قرآنی آیات کا ورد کرکے شہداء کو ایصال ثواب کیا ۔ اس موقع پرشہداء کے اہل خانہ کے علاوہ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ز کہف الوریٰ ، سیدشاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر کمیٹیوں کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور اجتماعی دعا کرائی

مزید : کراچی صفحہ اول