بلاول بھٹو کا قاضی سلطان محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو کا قاضی سلطان محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے بہادر رہنما قاضی سلطان محمود کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مارشل لا ء کے دور میں بدنام لال قلعہ کے ٹارچر سیلز میں تشدد برداشت کرنے والے، متعدد بار جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اور چار دہائیوں سے قربانیاں دینے والے وفادار جیالے کے انتقال نے مجھے غم میں مبتلا کردیا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ مسلسل وفاداری اور پارٹی سے سچے لگن نے قاضی سلطان محمود کو معتبر شخصیت بنادیا جنہوں نے پارٹی کی تین نسلوں کی قیادت سے وفاداررہتے ہوئے اپنی تمام قابلیت پارٹی اور ان کی بحالی جمہوریت کی جدوجہد کے لیے وقف کردیں، بلاول بھٹو زرداری نے قاضی سلطان محمود کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار اہل خانہ کو صبروجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول