رینجرز کے اختیارات کا معاملہ خوش سلوکی سے حل ہو جائیگا مولا بخش چانڈیو

رینجرز کے اختیارات کا معاملہ خوش سلوکی سے حل ہو جائیگا مولا بخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ صوبے میں امن کا اہم حصہ ہے ۔بہت جلد سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں ماضی میں نیب سے شکایات تھیں ،اب دیکھنا ہوگا کہ نیب ہمیں کس حد تک مطمئن کرتا ہے ۔نیب کا ادارہ کافی عرصے سے قائم ہے لیکن کرپشن کے خاتمے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کرسکا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کا معاملہ عدالت میں ہے ۔اس لیے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ احتساب کے کیسز کو دہشت گردی کے کیسز نہ بنایا جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول