ڈیرہ میں شدید دھند موسم انتہائی سرد ،کاروبار ٹھپ

ڈیرہ میں شدید دھند موسم انتہائی سرد ،کاروبار ٹھپ

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں شدیددھنداوربارش‘موسم سردہوگیا‘کاروبار زندگی متاثر۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اچانک شدیددھندچھاگئی۔جس سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔شدیددھندکے ساتھ بارش بھی ہوئی۔جس سے موسم سردہوگیا۔کاروبارزندگی بری طرح متاثرہوا۔لوگوں نے زیادہ تروقت گھروں پرگزارا۔

مزید : پشاورصفحہ اول