آفریدی نے 2 مسلسل چھکے لگا کر سلہٹ کو فتح دلادی

آفریدی نے 2 مسلسل چھکے لگا کر سلہٹ کو فتح دلادی
آفریدی نے 2 مسلسل چھکے لگا کر سلہٹ کو فتح دلادی

  

میرپور(ویب ڈیسک) بی پی ایل میںسلہٹ سپر اسٹار نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو 6 وکٹ سے ہرادیا ، شاہد آفریدی لگاتار 2 چھکے جڑکر میچ کا اختتام ایک گیند قبل کرنے میں کامیاب رہے، دوسرے مقابلے میںبرسیال بلز نے چٹاگانگ وکنگزکو 8 وکٹ سے زیر کر لیا، کرس گیل کا بیٹ چل پڑا، ویسٹ انڈین اسٹار نے 47 گیندوں پر 92 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں سلہٹ نے دلچسپ مقابلے میں ہدف ایک بال قبل 4 وکٹ پر حاصل کر لیا، ٹیم کو اختتامی 6 گیندوں پر فتح کیلئے 10 رنز درکار تھے، شاہد آفریدی نے پہلی گیند پر سنگل رن بناکر اسٹرائیک سہیل تنویر کو دی تاہم وہ فرہاد رضا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، تیسری گیند پر نئے بیٹسمین مشفیق الرحیم نے سنگل بناکر آفریدی کو اسٹرائیک واپس کر دی، اس موقع پر ٹیم کو اختتامی 3 گیندوں پر 8 رنز کی ضرورت تھی۔

آفریدی نے چوتھی اور پانچویں گیندوں پر لگاتار چھکے جڑکر بولر کو تیسری گیند کرنے کی زحمت نہیں دی، وہ 15 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے، سہیل تنویر نے 19 رنز سکور کیے ، سلہٹ نے 195 اوورز میں 4 وکٹ پر 162 رنز جوڑ کر کامیابی کو گلے لگایا ، روی بوپارا 55 اور جنید صدیقی 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے ، اس سے قبل ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 157 رنز جوڑے ، یاسر شاہ اور محمد حفیظ 8 ، 8 رنز بناسکے۔ دوسرے میچ میں بریسال بلزنے چٹاگانگ وکنگز کو 8 وکٹ سے زیر کر لیا، بلز نے مطلوبہ ہدف 15 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کر لیا، ابتدائی 2 میچز میں بجھے بجھے رہنے ولاے گیل نے رنگ جماتے ہوئے 47 گیندوں پر 92 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، محمود اللہ 19 پر ناٹ آﺅٹ رہے ، ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 110 رنز کی فتح گر شراکت قائم ہوئی چٹاں گانگ وکنگز نے 7 وکٹ پر 135 رنز بنائے، عمر اکمل 25 اور بلاول بھٹی 9 رنز تک محدود رہے سمیع نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل