فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت کا وعدہ کرلیا

فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت کا وعدہ ...
فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی حمایت کا وعدہ کرلیا

  

سا ن فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے پیرس اور سان برنارڈینو کے حالیہ حملوں کے بعد خوف میں مبتلاءمسلمانوں کی حمایت کی پیشکش کردی۔ ہونیوالے المانک حملوں کی روشنی میں مارک زکربرگ ن اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ وہ امریکہ اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو یقین دہانی کراناچاہتے ہیں ، اُنہیں فیس بک پر خوش آمد ید اور یہ کہ ’ہم تمہارے حقوق کے تحفظ کیلئے لڑیں گے اور آپ کے لیے ایک پرامن اور محفوظ ماحول بنائیں گے ‘۔پیرس حملوں اور نفرت انگیزی کے بعد وہ صرف مسلمانوں میں پائے جانیوالے خوف کا تصور ہی کرسکتے ہیں کہ دوسروں کی عمل پر اُنہیں ظلم کا سامنا کرناپڑے گا، یہودی ہونے کے ناطے میرے والدین نے مجھے سکھایاکہ ہمیں تمام کمیونیٹیز پر ہونیوالے حملوں کیخلاف کھڑا ہوجاناچاہیے حتیٰ کہ اگر کوئی حملہ آج آپ کے خلاف نہیں ہے لیکن وقت کیساتھ کسی کی آزادی پر حملہ ہرایک کو نقصان دے گا۔

اُنہوں نے لکھاکہ اگر آپ ایک مسلمان ہیں تو فیس بک کے ایک رہنماءکی حیثیت سے میں تمہیں یہ بتاناچاہتاہوں کہ آپ کوہمیشہ خوش آمد ید کہاجائے گا اورآپ کے حقوق کے تحفظ کیلئے لڑیں گے ،ہمیں امید نہیں کھونی چاہیے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت اکٹھے رہناچاہیے اور ایک دوسرے کی خوبیاں تلاش کرناچاہیں ، ہم تمام لوگوں کیلئے ایک بہتر دنیا بنا سکتے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں