سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیدی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے سانحہ صفورہ کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورہ کیس کے حوالے سے فوجی عدالت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کیس کی سماعت کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں صفورہ گوٹھ کے مقام پردہشتگردوں نے ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد مارے گئے تھے۔ سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے ۔ سانحہ میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔