نیشنل واٹر پالیسی کا مسودہ تیار ، بھارت سے آنے والے دریاؤں پر ٹیلی میٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

نیشنل واٹر پالیسی کا مسودہ تیار ، بھارت سے آنے والے دریاؤں پر ٹیلی میٹرنگ ...
نیشنل واٹر پالیسی کا مسودہ تیار ، بھارت سے آنے والے دریاؤں پر ٹیلی میٹرنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل واٹر پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیاجس میں پینے کے پانی کی دستیابی کو پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے جبکہ بھارت سے آنے والے دریاؤں پر ریئل ٹائم ڈیٹا کیلئے ٹیلی میٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹر پالیسی کا مسودہ ماہرین کے سامنے رائے کے لئے پیش کردیا گیا ہے ۔ نئی واٹر پالیسی کے تحت پینے کے پانی کی دستیابی کو پہلی ترجیح قرار دیا گیاہے اس کے علاوہ آبپاشی اور پن بجلی بھی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مسودے میں زیرزمین پانی کااستعمال اورسیلابوں کی روک تھام اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھارت، افغانستان اورچین کےساتھ دریاؤں کے پانی کے استعمال سے متعلق تعاون بڑھایاجائےگا اور بھارت سے آنے والے دریاؤں پرریئل ٹائم ڈیٹاکیلئے ٹیلی میٹرنگ سسٹم نصب کیا جائےگا۔پانی کے وسائل کے بہتراستعمال کیلئے چھوٹے بڑے ڈیم بنائے جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں