سپریم کورٹ نے پی ایس 59 کے 37 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی

سپریم کورٹ نے پی ایس 59 کے 37 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل ...
سپریم کورٹ نے پی ایس 59 کے 37 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ایس 59 بدین سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے اور ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ایس 59 بدین سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل نے پی پی پی کے کامیاب امیدوار نواز چانڈیو کے خلاف 37 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ دیا تھا جس پر نواز چانڈیو نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ میں اپیل کی سماعت کے موقع پر نواز چانڈیو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور اپیل پر دلائل دیئے۔ سپریم کورٹ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی ہے۔