محمدعامر، آصف، سلمان بٹ پر پابندی کی درخواست کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

محمدعامر، آصف، سلمان بٹ پر پابندی کی درخواست کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی
محمدعامر، آصف، سلمان بٹ پر پابندی کی درخواست کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرزپرپابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر سپاٹ فکسنگ کیس میںسزایافتہ ہونے کی وجہ سے کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ محمدعامر،سلمان بٹ اورمحمدآصف وقاریونس گروپ کاحصہ ہیں ، تینوں کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ ہیں لہٰذا ان پر پابندی عائد کی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ صرف اخلاقیات یابدنامی کی بنیادپرکسی پرپابندی عائدنہیں کی جاسکتی۔درخواست گزار احتشام الحق کے وکیل عمرحنیف نے کیس کی تیاری کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔عدالت نے درخواست کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : کھیل