بلدیاتی الیکشن میں متعلقہ اداروں کی محنت سے پولنگ کاعمل پرامن رہا ، شہباز شریف

بلدیاتی الیکشن میں متعلقہ اداروں کی محنت سے پولنگ کاعمل پرامن رہا ، شہباز ...
بلدیاتی الیکشن میں متعلقہ اداروں کی محنت سے پولنگ کاعمل پرامن رہا ، شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں متعلقہ اداروں کی محنت سے پولنگ کاعمل پرامن رہا اور الیکشن میں عوام کوپرامن ماحول میں حق رائے دہی کاموقع فراہم کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کے حوالے سے کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی ،پولیس،سیکیورٹی ادارے،انتظامیہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، صوبے سے جرائم کے خاتمے، قیام امن کیلئے پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، امن وعامہ کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں