بلوچستان میں ترقی سے حالات مزید بہترہونگے،وزیراعظم نوازشریف

بلوچستان میں ترقی سے حالات مزید بہترہونگے،وزیراعظم نوازشریف
بلوچستان میں ترقی سے حالات مزید بہترہونگے،وزیراعظم نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں،بلوچستان میں ترقی کے عمل سے حالات مزید بہترہوں گے۔آج کا بلوچستان 10 سال پہلے کے بلوچستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
وزیراعظم نواز شریف سے مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا نے ملاقات کی ۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے، گوادر سے خیبرپختونخواتک شاہراہیں تعمیر ہورہی ہیں ، شاہراہوں کی تعمیرسے فاصلے کم ہوں گے اورلوگ قریب آئیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے جہاں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں ۔ کوشش ہے کہ بلوچستان میں بھائی چارے کی فضا آگے بڑھائی جائے، بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور تمام جماعتیں مل کرحکومتی امور چلا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے ساتھ اچھے تعلیمی ادارے بھی بننے چاہئیں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز قائم ہونی چاہئیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -