سعودی عرب میں پیازوں سے منشیات برآمد ، پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے

سعودی عرب میں پیازوں سے منشیات برآمد ، پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے
سعودی عرب میں پیازوں سے منشیات برآمد ، پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات کا دھندہ کرنیوالے آئے روزقانون کو چکمادینے کے لیے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ اس وقت ہواجب سعودی عرب میں پکڑے گئے پیازوں میں بھری منشیات برآمد کرلی گئیں ، پیازوں سے منشیات برآمد ہونے پر پولیس اہلکار بھی دنگ رہ گئے ۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بھاری مقدار میں پکڑی گئی پیازوں کی یہ کھیپ ایک اور ملک سے آرہی تھی جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں ۔جاری ہونیوالی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ کسٹم کا ایک اہلکار چاقوکی مدد سے پیاز کاٹتاہے تو اندر سے ایک چھوٹے لفافے میں موجود منشیات نکل رہی ہیں ، یہ تجربہ ایک نہیں بلکہ کئی پیازوں پر ہوتاہے اور بیشتر کے اندر منشیات موجود ہوتی ہیں ، یہ سارا کام اس قد رصفائی کیساتھ کیاگیاکہ بظاہر کوئی بھی شخص پیاز دیکھنے سے اندازہ نہیں کرسکتاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ یہ کھیپ سعودی عرب میں کس جگہ پر پکڑی گئی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کے سینکڑوں ملزمان کو سزائیں دی جاچکی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس