وزیر اعظم سے چودھری نثار اور اسحق ڈار کی اہم ملاقات ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے چودھری نثار اور اسحق ڈار کی اہم ملاقات ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ...
وزیر اعظم سے چودھری نثار اور اسحق ڈار کی اہم ملاقات ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شر یف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ملاقات میں ثناءاللہ زہری کووزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے یا وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ہی ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ چودھری نثار علی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک کو ہی وزیر اعلی رہنے دیا جائے کیونکہ ان کی تبدیلی سے بلوچستان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔ ملاقات میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی بات کی گئی اور سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -