پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا۔کی محافظ سمجھی جاتی ہے لیکن پاکستان میں نہ تو مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے نہ ہی شہریوں کے۔دنیا بھر میں دس دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے اور ان حقوق کی ضمانت آئین پاکستان کی اکیس دفعات دیتی ہیں۔ قائداعظم اپنی گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کی تقریر میں بھی انسانی حقوق پر زور دے چکے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس پاکستان حسین نقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ڈی ریل ہونا اور ٹریڈ یونینز نہ بننے سے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔انسانی حقوق کیحوالے سے ریسرچ کرنے والی مریم سید کہتی ہیں کہ ملک میں انسانی حقوق سے آگاہی ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت ہے۔شہریوں پر پولیس تشدد اور مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیاں وطن عزیز کے دائمی مسائل میں سے ہیں۔ حکومتوں کو صرف اعلانات کے بجائے اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزید :

انسانی حقوق -